نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے 2ڈویژن کے برق رفتار دورے
لاہور(بیوروروپورٹ)۔بیڈز پر کھٹمل،ہسپتال میں گندگی،بدانتظامی اورمریضوں کی شکایات پر ایم ایس تبدیل وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو گجرات طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو ہسپتال کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔مریضوں اورلواحقین کی طرف سے ادویات لانے اورٹیسٹ باہر سے کروانے پر وزیراعلیٰ برہم۔وزیراعلیٰ محسن نقوی باہر سے ادویات لانے اورٹیسٹ کروانے والے مریضوں کو پیسے واپس کرنے کا حکم۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتال میں باہر سے ادویات منگوانا اورٹیسٹ کروانا قعطاً ناقابل برداشت ہے۔ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنڈ بند،جہاں اے سی چل رہے تھے وہاں دروازے،کھڑکیاں کھلی تھیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال کے مختلف وارڈ دیکھے،مریضوں کی عیادت۔سی ٹی سکین مشین کا معائنہ،رشیدہ شفیع ٹراما سینٹر بھی گئے۔گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی اپ گریڈیشن 40کروڑ سے جاری ہے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ۔10کروڑ سے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا سیوریج سسٹم تبدیل کیا جائے گا۔ بریفنگ