ورلڈکپ؛ انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر نے بنگلادیشی بالرز کا بھرکس نکال دیا
آئی سی سی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان 31 اوورز میں 194 رنز بنالیے۔دھرم شالہ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش اوپنرز نے میچ کے ابتدا سے بنگلادیشی بالرز کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 115 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم جونی بیرسٹو 52 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ ڈیوڈ ملان 100 اور جو روٹ 41 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔بنگلادیش کی جانب سے میچ کی واحد وکٹ شکیب الحسن نے حاصل کی۔قبل ازیں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے بیٹنگ ٹریک پر ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ آؤٹ پر کھلاڑیوں کو مشکلات ہوسکتی ہیں، کوشش کریں گے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف کامیابی سمیٹ کر ورلڈکپ میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں۔
بنگلادیش کا اسکواڈ:
کپتان شکیب الحسن، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مہیدی حسن میراز، مشفق الرحیم، توحید ہردوئے، مہدی حسن، تسکین احمد، شوریف اسلام، مستفیض الرحمان
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، سیم کرن، کرس ووکس، مارک ووڈ، عادل رشید، ریس ٹوپلی