ورلڈکپ؛ کیا شبمن گل پاکستان کے خلاف کھیلیں گے؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف اہم معرکے سے قبل بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ مقابلے میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل ڈینگی کا شکار ہونے والے بھارتی اوپنر شبمن گِل کی میگا ایونٹ میں شرکت سے متعلق مستقبل کا فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ شبمن گل کو پلیٹیلیٹس کم ہونے کے بعد انہیں احتیاطی طور پر چنئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جس کے بعد انکی صحت میں بہتری آرہی ہے تاہم میڈیکل پینل مسلسل انکی نگرانی کررہا ہے۔بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ شبمن گِل کی جگہ رتوراج گائیکواڑ کو شمبن گِل کی جگہ شامل کیا جاسکتا ہے کہ کیونکہ دینگی سے مکمل صحتیابی حاصل کرنے کیلئے کم ازکم 3 ہفتے درکار ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ شبمن گل نے ڈینگی بخار کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیلا تھا اور وہ افغانستان کے خلاف میچ سے بھی باہر ہوچکے ہیں۔پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا اہم ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔