آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
لاہور(بیورورپورٹ)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری، قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والا ایک اور اشتہاری پنجاب پولیس کے شکنجے میں آگیا، اب تک بیرون ملک مفرور ہونے والے گرفتار اشتہاری ملزموں کی تعداد 123 ہوگئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ یقینی بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کو پابند سلاسل کیا جائے۔