‏اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مولانا فضل الرحمٰن کی خوشدامن کے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد(بیورورپورٹ)‏اسپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی خوشدامن کے انتقال پراظہار تعزیت ۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی خوشدامن اور سابق ممبر قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی مولانا فضل الرحمٰن اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت۔غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ مرحومہ کی وفات ان کے اہلخانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس نا قابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept