< > افغانستان؛ زلزلے سے 2500 افراد کی ہلاکت کے بعد ایک اور شدید زلزلہ

ہرات(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے مغربی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 6.3 شدت زلزلے کی گہرائی کم تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے شہر ہرات سے 29 کلومیٹرز دور تھا۔زلزلے سے جانی اور مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں تاہم حکام نے اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔افغانستان میں ایک ہفتے کے دوران آنے والا یہ تیسرا شدید زلزلہ ہے۔ اس سے قبل 7 اکتوبر کو اسی علاقے میں آنے والے زلزلے سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept