او آئی سی کے خصوصی نمائندہ برائے جموں و کشمیر سفیر یوسف الدوبے 11 اکتوبرکو پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

جدہ سے( ملک عاصم اعوان )پاکستان نے او آئی سی کے خصوصی نمائندہ برائے جموں و کشمیر سفیر یوسف الدوبے 11 سے 14 اکتوبر تک پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا خصوصی دورہ کریں گے۔

حکومت پاکستان او آئی سی کے خصوصی نمائندہ برائے جموں و کشمیر سفیر یوسف الدوبے کے ساتھ ان کے 3 رکنی وفد کے ساتھ11 سے 14 اکتوبر تک پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے دورے کی میزبانی کر رہے ہیں۔او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر فواد شیر نے آج خصوصی نمائندہ کو دورے کے خاکہ اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر AJK کی تشویشناک حد تک مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔3 روزہ دورے کے دوران خصوصی پاکستانی اور کشمیری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔خصوصی نمائندہ لائن آف کنٹرول ایل او سی کا دورہ بھی کریں گے ایل او سی پر وہ AJK کے پناہ گزینوں اور کراس ایل او سی پر بھارتی گولہ باری کے متاثرین سے ملاقات کریں گے تاکہ ان کے تجربات کو سن کر صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکے۔آزاد جموں کے خصوصی نمائندہ کا دورہ جموں و کشمیر کے بارے میں OIC پلان آف ایکشن POA کے تحت لازمی قرار دیا گیا تھا۔جس سے مارچ 2022 میں اسلام آباد میں وزرائے خارجہ کی 48 ویں کونسل CFM نے منظور کیا تھا اور OIC کے خصوصی نمائندہ کا ازاد جموں و کشمیر کے دوروں اور کشمیر ایسے اس قابل بنتا ہے۔زمینی صورتحال کا جائزہ لے سکے اور اپنے مشاہدات کی رپورٹ CFM کو دے سکے خصوصی نمائندہ نے اس سے قبل مارچ 2020 اور نومبر 2021 میں پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept