محمد نوید رانا کی زیر صدارت ڈرگ کورٹ ملتان میں پراسیکوشن کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس میں پراسیکوشن آفیسر نے تمام حاضرین کو کیسز کے حوالے سے کمزوریاں دور کرنے بارے بتایا، لا آفیسرز کا کہنا تھا کہ تمام اہم دستاویزات اور رپورٹس کی مکمل چھان بین کے بعد کیسز کو کورٹ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ اس لیے ہماری کوشش ہے کہ تمام ڈرگ انسپکٹرز کو اس بارے میٹنگ میں پراسیکوشن کے اہم نکات بتایا جائیں۔ چرمین ڈرگ کورٹ جناب محمد نوید رانا نے خطاب کرتے ہوئے تمام سیکرٹری کوالٹی بورڈ اور ڈرگ انسپکٹرز و کنٹرولرز کو مزید بہتر پراسیکوشن کرنے اور کیسز کی قانونی پہلوؤں پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈرگ انسپکٹرز سے بھی رائے لی گئی اور مسائل بارے دریافت کیا گیا۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept