مریم نواز سے لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں کی ملاقاتیں
لاہور(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا مریم نواز شریف آج این اے 128 اور این اے 129 کی یونین کونسلوں کے چئیرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے مشاورت کریں گی سابق اراکین قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور سردار ایاز صادق کے علاوہ سابق ارکان صوبائی اسمبلی غلام حبیب اعوان، ملک وحید احمد، خواجہ سلمان رفیق اور رانا احسن شرافت بھی ملاقات میں شریک ہوں گے مریم نواز شریف یونین کونسلوں کے نمائندوں، کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں سے 21 اکتوبر کی تیاریوں پر گفتگو کریں گی ملاقات میں قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔