نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس
اسلام آباد(مہتاب علی کھٹانہ سے)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس اجلاس کو پی آئی اے کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم کا پی آئی اے کے معاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے اور قومی اداروں کا خسارہ ان مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے.عوام کے ٹیکسوں سے ان اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں۔پی آئی اے اور خسارے کے شکار دیگر سرکاری اداروں (SOEs) کی نجکاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ ہوابازی شعبے کی اصلاحات سے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔خسارے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا بہت ضروری ہے تاکہ اس کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔نجکاری کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائےنگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پی آئی اے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.۔اجلاس میں نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی مالی صورتحال اور نجکاری کے عمل کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل کو شفاف اور تیز تر کیا جائے تاکہ ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچایا جائے۔