ورلڈکپ؛ امام الحق کے کیچ پر سوشل میڈیا میں الزام تراشیاں
آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف امام الحق کے کیچ پر سوشل میڈیا پر الزام تراشیاں شروع ہوگئیں۔گزشتہ روز پاکستان کیخلاف کوشل مینڈس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 گیندوں پر 122 رنز کی اننگز کھیلی، انکی اننگز میں 14 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔مینڈس کا کیچ حسن علی کی گیند پر امام الحق نے پکڑا اور وہ پویلین لوٹ گئے، تاہم سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا کہ فیلڈر نے باؤنڈری لائن سے چھیڑ چھاڑ کی۔دوسری جانب آئی سی سی نے امام الحق کے کیچ کی ویڈیو بھی شیئر کی تاہم انتظامیہ یا لنکن بورڈ کی جانب سے کسی قسم کا اعتراض سامنے نہیں آیا۔پاکستان کی ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت کچھ نام نہاد مداحوں سے ہضم نہیں ہورہی اور گرین شرٹس کیخلاف پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 14 اکتوبر احمد آباد میں کھیلے گی۔