پنجاب بھر میں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد میں اضافہ

لاہور(بیورورپورٹ)پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 178 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  ۔سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے 5895 تصدیق شدہ مریض رپورٹ  ہوئے ۔سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق  لاہور  میں گزشتہ روز 76نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2 ہزار 316تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔ علی محمد جان نے بتایا کہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 60 سے زائد  مریض زیر علاج ہیں جبکہ  پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے تقریبا139مریض زیر علاج ہیں،کئی مریض چھوٹے نجی ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept