عثمان ڈار، صداقت عباسی کی طرح اگر کچھ کرنا تو کر چکا ہوتا، اسد عمر

اسلام آباد(بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا کہ اگر مجھے عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کوئی ایسا کام کرنا ہوتا تو کر چکا ہوتا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر سے سوال کیا گیا کہ آپ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اسد عمر نے جواب دیا کہ کل کا فیصلہ درست ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے؟ جس پر اسد عمر نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد یہ اچھا سوال ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے یا نہیں!! انہوں نے کہا کہ میرا معصومانہ سوال ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف کیوں خوش ہے؟ ایک فیصلے پر تحریک انصاف بھی خوش ہے اور شہباز شریف بھی خوش ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ سائفر کیس میں چیئرمن پی ٹی آئی اندر ہیں اور آپ کو ریلیف مل گیا ہے۔اسد عمر نے جواب دیا کہ سائفر کیس میں الزام یہ ہے کہ جن کو ملا انھوں نے ٹھیک استعمال نہیں کیا۔ ہمارا ماننا ہے کہ قانونی استعمال کیا ہے سائفر چار لوگوں میں آتا ہے وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی۔ پلاننگ منسٹر کہاں سے آگیا ایف آئی آر میں میرا نام صرف آیا ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept