مصر کا سرحدی راہداری کھولنے سے انکار؛ اردن کی غزہ کو امداد رک گئی
اومان(مانیٹرنگ ڈیسک) اردن نے غزہ کے لیے امدادی سامان مصر کے رفاہ بارڈر کراسنگ تک پہنچانے کا اعلان کردیا گیا اور اجازت ملنے پر یہ امداد وہاں سے غزہ جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ سے مصر جانے کے لیے استعمال ہونے والی محفوظ راہداری کو بند کردیا گیا تھا جس کے باعث کسی بھی قسم کی امداد غزہ نہیں پہنچ پارہی ہے۔علاوہ ازیں راہداری کے بند ہونے سے غزہ کے پناہ گزین بھی اپنی جانیں بچانے کے لیے مصر نہیں جا پا رہے ہیں۔ مصر فی الحال رفاہ کراسنگ بارڈر کو کھولنے سے انکار کردیا ہے۔مصر کے سیکیورٹی ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا سمیت دیگر فریقین سے رفاہ بارڈر کے ذریعے انسانی امداد غزہ پہنچانے کے منصوبوں پر بات چیت ہو رہی ہے تاہم ابھی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ایک طرف اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کرکے بجلی منقطع اور ایندھن کی فراہمی معطل کردی ہے تو دوسری جانب مصری حکومت نے رفاہ بارڈر کراسنگ بھی بند کردی۔جس کی وجہ نہ تو غزہ سے پناہ گزین محفوظ مقام کی تلاش میں مصر جا پا رہے ہیں اور نہ کسی ملک سے امداد غزہ پہنچ پارہی ہے کیوں کی غزہ تک پہنچنے کا راستی رفاہ کراسنگ بارڈر ہے۔