نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بحرین کے سابق پاکستانی سفیر جاوید ملک کی ملاقات
اسلام آباد(بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بحرین کے سابق پاکستانی سفیر جاوید ملک کی ملاقات۔ملاقات میں جاوید ملک نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کارانہ سرگرمیوں میں تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔وزیراعظم کی بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کو بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ سرمایہ کارانہ اشتراک کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت