نگران وزیر اعظم انوار الحق سے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے وفد کی صدر ارشاد عارف کی قیادت میں ملاقات

اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیر اعظم انوار الحق سے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (CPNE) کے وفد کی صدر ارشاد عارف کی قیادت میں ملاقات۔وفد نے وزیرِ اعظم کو پاکستانی اخبارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم نے وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ اخبارات کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھاریاست کے خلاف منفی پراپیگینڈے کی منظم مہم چلائی جاتی ہے۔معاشرے میں مثبت بحث و مباحثے اور تنوع و اختلافِ رائے پر مبنی گفتگو سننے کے ماحول کو فروغ دینا ہوگا جس میں اخبارات کا کلیدی کردار ہے۔میرے امریکہ دورے کے بارے میں جھوٹی خبروں اور بے جا تنقید کی ایک منظم مہم چلائی گئی۔امریکہ کا دورہ مختصر ترین وفد کے ساتھ کیا۔امریکہ میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کے کیس کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔اللہ رب العزت نے موقع دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے ثقافتی پہلو کو قرآن کا حوالہ دے کر دنیا کے سامنے پیش کیا۔ایم ڈی عالمی مالیاتی ادارے نے اسمگلنگ اور ڈالر کی غیر قانونی خرید و فروخت کو روکنے کے حکومتی اقدامات کو سراہا۔قلیل مدت میں اسمگلنگ اور ڈالر پر سٹے بازی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئےروپے کی ڈالر کے مقابلے میں بڑھتی ہوئی قدر اس مہم کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پیٹرلیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا رہا۔بجلی چوری کو روکنے کیلئے ملک بھر میں اقدامات کئے جار ہے ہیں۔پاکستان میں وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارت کی اربوں ڈالر کی استعداد موجود ہے۔اپنے تئیں پوری کوشش کر رہا ہوں کہ اس مختصر مدت میں ایسے اقدامات اٹھاؤں جس سے ہم اپنی تجارت کی اس استعداد کو برؤئے کار لا سکیں۔آئندہ دورہ چین میں پاک چین اسٹریٹجک تعلقات، دوطرفہ تجارت، سی پیک اور سیاحت کے فروغ پر بات ہوگی۔گلگت بلتستان میں موجود سیاحت کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے منصوبے مزاکرات کا حصہ ہونگے۔خسارے کا شکار سرکاری اداروں (SOEs) کی نجکاری کا عمل تیز اور شفاف بنا رہے ہیں۔خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری سے ملکی خزانے کو ہونے والا نقصان کم ہوگا۔نجی شعبے کی شمولیت سے مثبت کاروباری مسابقت بڑھے گی اور عوام کو بہترین سہولیات میسر ہونگی۔افغانی ہمارے بھائی ہیں، قانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کو کوئی واپس نہیں بھیج رہاصرف غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔31 اکتوبر کے بعد انکے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔فلسطین میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت، ظالم اسرائیل اور مظلوم فلسطینیوں کی جنگ ہے۔پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ انکے حق خود ارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے حصول تک شانہ بشانہ کھڑا ہے۔نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے CPNE کے وفد کی آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ملک بھر سے قومی و علاقائی اخباروں کے ایڈیٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات، پرنسپل انفارمیشن آفیسر اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept