پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر کاروبار کا مثبت دن
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مسلسل آٹھواں مثبت دن رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 334 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 474 پر بند ہوا۔100 رپورٹ کے مطابق انڈیکس گزشتہ آٹھ کاروباری دنوں میں 2241 پوائنٹس بڑھا ہے۔دوسری طرف پاک افغان دو طرفہ تجارت میں سالانہ بنیاد پر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر میں پاک افغان تجارت میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر پاک افغان تجارت میں 43 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر افغانستان کیلئے برآمدات 26 فیصد گریں، ستمبر میں ماہانہ بنیادوں پر افغانستان کیلئے برآمدات میں 14 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ ستمبر میں افغانستان سے سالانہ درآمدات 55 اور ماہانہ بنیادوں پر درآمدات 3 فیصد کم ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ پاک افغان تجارت کم ہو کر 12 کروڑ 27 لاکھ ڈالر پر آگئی جبکہ ستمبر میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 6 کروڑ 57 لاکھ ڈالر رہا اور گزشتہ ماہ افغانستان سے درآمدات 5 کروڑ 69 لاکھ ڈالر رہیں۔