ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کھلاڑیوں کے تاثرات منظر عام پر آگئے
آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں ٹاثرات منظر عام پر آگئے۔روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کے آفیشل براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس نے دونوں ٹیموں کے پلئیرز کے تاثرات کی ویڈیو شیئر کی جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ویڈیو میں ویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا، بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، کے ایل راہول اور افتخار احمد کو اپنے تاثرات بیان کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔پاکستانی پلئیرز پرعزم ہیں کہ وہ بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ورلڈکپ مقابلے میں شکست دیکر تماشائیوں سمیت دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کو سرپرائز دیں گے۔دوسری جانب میگا ایونٹ کے اہم مقابلے میں بارش کے امکانات ہیں تاہم اس سے میچ میں خلل نہیں پڑے گا، احمد آباد شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں بارش کے 35 فیصد امکانات ہیں۔واضح رہے کہ پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ کے بخار نے احمد آباد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور تماشائیوں کی بڑی تعداد اسپتال کا رخ کررہی ہے۔