اقوام متحدہ غزہ سے فلسطینوں کی جبری بے دخلی کیخلاف ایکشن لے، سعودی عرب

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ایکشن لے۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے رکن ممالک سے رابطوں میں زور دیا کہ سیکورٹی کونسل اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اسرائیل کو غزہ میں آپریشن سے روکے۔سعودی وزیرخارجہ نے برطانیہ ، برازیل ، مالٹا، بھارت، سویڈن اور ناروے سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات چیت میں کہا کہ اسرائیل کو عالمی قوانین پر عمل کرتے ہوئے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور علاقے میں خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ سے لاکھوں افراد کو زبردستی نقل مکانی پر مجبور کرنے کو روکا جانا چاہیے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept