حماس-اسرائیل جنگ، غلط معلومات پھیلانے پر ایکس کیخلاف تحقیقات

بیلجیئم(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین نے اسرائیل پر حماس کے حالیہ حملے سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر ایکس کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردی اور پرتشدد مواد، نفرت انگیز تقاریر اور مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے پر یورپی یونین نے ایکس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔مذکورہ بالا تحقیقات یورپی یونین کے حال ہی میں نافذ کردہ ٹیک ریگولیشنز کے سلسلے میں کی جانے والی پہلی انکوائری ہوگی جس میں شکایات کے انتظام کے لیے ایکس کے طریقہ کار کی بھی چھان بین کی جائے گی۔اس سے قبل ایکس نے اعلان کیا تھا کہ اس نے حماس سے منسلک متعدد اکاؤنٹس کو اپنے پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کر دیا ہے۔یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی کمیشن نے ایکس کو ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (ڈی ایس اے) کے تحت معلومات کے لیے باضابطہ درخواست بھیجی ہے۔ یہ درخواست غیر قانونی مواد، غلط معلومات کے مبینہ پھیلاؤ بالخصوص دہشت گردی اور پرتشدد مواد اور نفرت انگیز تقریر کے پھیلاؤ کو روکھنے کیلئے درخواست ڈی ایس اے کی دیگر دفعات کی تعمیل کی بھی ہدایت کرتی ہے۔یوروپی یونین کے سربراہ تھیری بریٹن نے ایلون مسک کو ایک خط بھیجا جس می

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept