امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ

لاہور(بیورپورٹ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں مسئلہ فلسطین سے متعلق ہونیوالی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نے امیر جماعت کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا وفد کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ سابق وزیراعظم نے امیر جماعت کے اقدام کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔کانفرنس میں شرکت کے لیے سیاسی وسماجی قائدین اور انسانی حقوق کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے،قیصر شریف نے کہا کہ امیر جماعت ذاتی طور پر دیگر جماعتوں کے قائدین کو بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے اے پی سی 17 اکتوبر کو اسلام آباد منعقد ہوگی، فلسطین قومی کانفرنس میں سیاسی اور سماجی شخصیات شریک ہونگی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept