او آئی سی ممالک فلسطینیوں کو فوری خوراک اور ادویات فراہم کریں: شہباز شریف

لاہور(بیورپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے او آئی سی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کو فوری طور پر خوراک اور ادویات فراہم کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، شہریوں، بچوں اور ہسپتالوں پر بمباری فوری بند ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور اس جاری نسل کشی کو روکنے کیلئے اقدام کرنا چاہیے، ہم سب ایک آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں، جس کا دارالحکومت القدس ہو۔خیال رہے کہ اسرائیل کے غزہ پروحشیانہ حملے جاری ہیں جن کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 9 ہزار افراد زخمی ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept