آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی ذیر صدارت اسٹاف افسران سی پی او کا اجلاس

کراچی( شیخ حارث سے) آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی ذیر صدارت اسٹاف افسران سی پی او کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں اسٹاف افسران کو تفویض کیئے گئے محکمانہ امور و اقدامات کا بعد از جائزہ مذید ضروری ہدایات دیں گئیں۔اجلاس میں 604 انسپکٹرز کی دستیاب خالی آسامیوں کے حوالے سے بریفنگ پر آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ محکمانہ پروموشنز کے عمل میں تیزی لائی جائے اور افسران کی F لسٹ کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ساتھ ہی اس حوالے سے تمام متعلقہ شیٹ کلرکس سے باقاعدہ اسناد بھی لی جائیں تاکہ محکمانہ ترقی کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھاجاسکے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ محکمہ پولیس میں جاری ریکروٹمنٹ کی تکمیل کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں جہاں جہاں بھی ممکنہ رکاوٹیں ہیں انھیں فی الفور دور کرنیکے لیئے جامع سفارشات برائے ملاحظہ و مذید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں۔اجلاس میں شریک اسٹاف افسران کو محکمانہ سطح پر جاری مالی و انتظامی امورواقدامات سمیت پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے عمل کو مذید ٹھوس اور مؤثر بنانیکے بھی احکامات دیئے۔اجلاس میں ڈی آئی جیز,اسٹیبلشمنٹ,آئی ٹی,فائنانس سمیت اسٹیبلشمنٹ,فائنانس,آپریشنز,آئی ٹی, لاجسٹکس سی پی او کے اے آئی جیز نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept