اسرائیل کے حامی امریکی چینل نے3 مسلمان اینکرز کو معطل کردیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے لیے پروپیگنڈا کرنے والے امریکی چینل نے 3 مسلمان اینکرز کو معطل کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی چینل نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے دوران مشہور اینکر مہدی حسن سمیت دیگر2 مسلمان اینکرز علی ویلشی اور ایمن محی الدین کو پروگرامز کرنے سے روک دیا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ان اینکرز کے شوز کو معطل کرنے کا فیصلہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔ صحافیوں کی عالمی تنظیم کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں فرائض کی انجام دہی کے دوران اب تک 12 صحافی جاں بحق ہوچکے ہیں۔اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں اب تک 2 ہزار 600 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی جبکہ  10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept