جیل ٹرائل کیخلاف شاہ محمود قریشی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(بیورورپورٹ) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی جیل ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔شاہ محمود قریشی نے عدالت سے 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے اور آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکے، بغیر کسی نوٹیفیکیشن کے میرا جیل ٹرائل جاری ہے لہٰذا عدالت جیل ٹرائل سے روک کر اوپن ٹرائل کی ہدایت کرے۔شاہ محمود قریشی نے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ اسد کے ذریعے درخواست دائر کی۔