نگران وزیر اعلی پنجاب نے ڈپٹی کمشنر نارووال کو فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا۔
نارووال(بیورورپورٹ)نارووال میں ریپ کیس کا واقعہ پر ڈپٹی کمشنر نارووال واضح ہدایات کے باوجود موقع پر نہ پہنچے۔ڈپٹی کمشنر نارووال بغیر اجازت سٹیشن بھی چھوڑ کر کسی دوسرے شہر موجود تھے۔ جس پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا سخت ایکشن،فرائض سے غفلت پرڈپٹی کمشنر نارووال کو فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری افسران کا ایسا رویہ نا قابل برداشت ہے ۔