پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، وزیر اعلی پنجاب کا اہم اجلاس طلب
لاہور(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لئے فوری اقدامات کا فیصلہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے آج اہم اجلاس طلب کر لیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو منتقل کیا جائے گا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کرایوں اور دیگر اشیاء میں کمی کی جائے گی صوبائی وزراء ایس ایم تنویر۔ عامر میر۔ ابراہیم حسن مراد۔ چیف سیکرٹری۔ انسپکٹر جنرل پولیس۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ۔سیکرٹریز صنعت۔خوراک۔ لائیوسٹاک۔ زراعت۔ کمشنر لاہورڈویژن۔ چیئرمین پنجاب پرائس کنٹرول۔ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے تمام کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے