چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا میو ہسپتال کا اچانک دورہ
لاہور(بیورورپورٹ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا میو ہسپتال کا اچانک دورہ۔چیف سیکرٹری نے میو ہسپتال کے زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک کے تعمیراتی کا م کا معائنہ کیا۔مریضوں کی سہولت کیلئے سائن بورڈ آویزاں کرنے سے متعلق ہدایات جاری۔تعمیراتی کام ہر صورت مقرر کردہ معیار کے مطابق ہونا چاہئے، چیف سیکرٹری کی ہدایت۔اس موقع پر چیف سیکرٹری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں ہسپتالوں کے تعمیراتی کام کو سٹینڈرڈائز کرنے کیلئے ایس او پیز جاری کئے جائیں گے۔ایس او پیز انسپیکشن کے دوران کئے جانیوالےمشاہدات کی بنیاد پر جاری کئے جائیں گے۔ عوامی فلاحی منصوبوں کی بر وقت تکمیل ترجیح ہے۔ صوبہ میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 28بڑے ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت، طبی آلات کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز خرچ کئے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمحمود ایاز نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی۔سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل بھی اس موقع پر موجود تھے۔