جاپان کا غزہ کے لیے 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کی وزیر خارجہ یوکو کامی کاوا نے اعلان کیا ہے کہ ٹوکیو 10 ملین ڈالر کی امداد غزہ کے شہریوں کو فراہم کرے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ کو بھی معاملے سے آگاہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاپان کو امید ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں جاری جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔وزیر خارجہ یوکو کامی کاوا نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ اسرائیل حماس تنازعے کے تمام فریق بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں گے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے ابتک اسرائیلی حملوں میں 2800 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept