جولائی تا ستمبر، ریلوے کو 775 ملین روپے کا منافع ہوا
لاہور(بیورورپورٹ) پاکستان ریلوے کو جولائی تا ستمبر 775 ملین روپے کا منافع حاصل ہوا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے شاہد عزیز نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے پر دستخط کیلیے ریلوے کی ٹیم چین روانہ ہو چکی ہے، انھوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدنی 86 فیصد اضافے کے بعد 17 ارب 96 کروڑ روپے ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی لاگت 9.6 سے کم کر کے 6.6 ارب ڈالر کر دی گئی ہے، کراچی سے پشاور 100 ٹرینیں روزانہ چلیں گی، کراچی تا لاہور کا سفری دورانیہ 18 گھنٹے سے کم ہو کر12 گھنٹے رہ جائے گا۔