شاہد آفریدی کی بہن انتقال کرگئیں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن انتقال کرگئیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سابق چیف سلیکٹر اور کپتان نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ میری پیاری بہن کا انتقال ہوگیا ہے اور انکی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ذکریا مسجد ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی۔انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ بے شک ہم اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔قبل ازیں گزشتہ روز سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے چاہنے والوں سے بہن کیلئے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انکی بہن اس وقت اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں، میری آپ سے گزارش ہے کہ اُس کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اُس کو جلد شفا دے اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔