نوشہرہ میں گاڑی پر فائرنگ سے مردان میڈیکل کمپلیکس کا ڈاکٹر جاں بحق

نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں نوشہرہ کلاں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈاکٹر عزت اللّه جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کابل ریور میں گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں موجود شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔  جاں بحق شخص کی شناخت ڈاکٹر عزت اللہ کے نام سے ہوئی جن کا تعلق ضم شدہ سابق قبائلی ضلع کرم ایجنسی سے تھا۔ وہ مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں کام کرتے تھے۔جاں بحق ڈاکٹر پشاور سے مردان میڈیکل کمپلیکس جارہے تھے کہ نوشہرہ میں مردان جی ٹی روڈ پر کابل ریور کے مقام پر نامعلوم نقاب پوش افراد نے تعاقب کے بعد ان کے گاڑی پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کر دیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔مقتول ڈاکٹر عزت اللہ اکیلے خود ہی ڈرائیونگ کر رہے تھے۔  فائرنگ سے گاڑی بے قابو ہو کر قریبی نالے میں جاگری۔نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے پر ضلع بھر کے ڈاکٹرز نے شدید احتجاج شروع کردیا ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept