نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کا الائیڈہسپتال ،سول ہسپتال فیصل آباداورفیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

فیصل آباد(بیورورپورٹ)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کا الائیڈہسپتال فیصل آباد،سول ہسپتال فیصل آباداورفیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تفصیلی دورہ۔ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سے ایڈیشنل سیکرٹری اشفاق الرحمن ،ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمتین اور وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری بھی نگران صوبائی وزیرصحت کے ہمراہ تھے۔ نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں ایمرجنسی،آؤٹ ڈور،ٹی بی سکریننگ روم،ڈینگی کاؤنٹرز اور ہیپاٹائٹس کاؤنٹرزکا دورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاوید اکرم نے سول ہسپتال فیصل آباد میں کارڈیک سنٹر،ایمرجنسی،ڈینٹل سنٹر اور لیورسنٹر کا دورہ کیا۔ نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے فیصل آبادانسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی میں ایمرجنسی ودیگروارڈزکا دورہ کیا۔ نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept