نگران صوبائی کابینہ کا اجلاس تاریخ میں پہلی مرتبہ فیصل آباد میں منعقد ہوگا
فیصل آباد(بیورورپورٹ) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی بار پنجاب کابینہ کا اجلاس آج فیصل آباد میں منعقد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ملتان اور راولپنڈی کے بعد فیصل آباد تیسرا ڈویژن ہے جہاں پنجاب کابینہ کا30واں اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ اجلاس کا21 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصل آباد ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں اور امن عامہ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ صوبائی وزراء،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اور اعلی حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔