ڈپریشن سے نمٹنے کا انتہائی آسان طریقہ

بارسیلونا، اسپین(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ صحت کی ایسی حالت کو حاصل کرنا چاہتے ہیں جو آپ کو اندرونی سطح تک مطمئن رکھے؟ اس کا ایک بہت ہی آسان حل ہے جو آپ کی صحت پر خاطرخواہ مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔ حالیہ تحقیق جو بارسلونا میں ای سی این پی کی 36 ویں کانگریس میں پیش کی گئی، نے ڈپریشن سے نمٹنے کی ناقابل یقین صلاحیت سے پردہ اٹھایا ہے۔ محققین نے دوڑنے اور اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کا تقابلی تجزیہ کیا۔محققین نے تحقیق میں شامل 140 سے زائد شرکا کا مطالعہ کیا اور نتائج نے ڈپریشن کے علاج کے طریقہ کار کے طور پر دوڑنے کی افادیت کا ثبوت پیش کیا۔مذکورہ بالا مطالعے میں ایسے افراد شامل تھے جو اپنی زندگیوں کو طویل کرنے کا راستہ تلاش کر رہے تھے۔ انہیں اینٹی ڈپریسنٹس کے 16 ہفتے کے کورس یا 16 ہفتے تک دوڑنے کے پروگرام کے درمیان ایک انتخاب دیا گیا جس کے نتائج میں پتہ چلا کہ دوڑنا اینٹی ڈپریسنٹ ادویات سے زیادہ ڈپریشن سے نمٹنے میں موثر ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept