ایس ڈی او فاروق گنج سب ڈویژن ان ایکشن ، فاروق گنج سب ڈویژن کی شاندار کارکردگی : ڈیڑھ ماہ میں سولہ بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو انجینئر محمد ایوب کی ہدایت پر ایس ڈی او فاروق گنج سب ڈویژن ان ایکشن ، فاروق گنج سب ڈویژن کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ میں سولہ بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے۔قومی مجرموں کو لاکھوں روپے کے ڈیٹکشن بل جاری کر دیے، کنکشن منقطع کر کے چودہ ملزمان پر ایف آئی آر درج کروا دیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ تعیناتی کے دوران ایس ڈی او فاروق گنج سب ڈویژن نصراللہ خاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے سولہ بجلی چوروں کو دھر لیا۔ چودہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا کر ان کو حوالات میں بند کروا دیا جبکہ بجلی چوروں کے خلاف لاکھوں روپے کے ڈیٹکشن بل کردئیے ایس ڈی او فاروق گنج سب ڈویژن نصراللہ خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے شہریوں نے ایس ڈی او نصراللہ خاں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چور اب بہت خوف زدہ ہیں جبکہ عام عوام نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرنے پر سکھ کا سانس لیا ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept