سی پیک پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، نگراں وزیر اعظم

بیجنگ(بیورورپورٹ )نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بدھ کو بیجنگ میں منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم (بی آر ایف) برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کی۔بی آر ایف کے اعلیٰ سطح کے فورم سے "آزاد عالمی معیشت میں روابط کی اہمیت” کے موضوع پر فورم سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے تیسرے بی آر آئی فورم کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت کو مبارکباد دی۔انہوں نے مشترکہ مستقبل اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے عالمی کمیونٹی کےصدر شی کے وژن کو سراہا جو عالمی رابطے، مشترکہ ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے صدر شی جن پنگ کے منظر عام پر آنے والے آٹھ نکاتی ایجنڈے کی حمایت بھی کی۔بی آر آئی کے فلیگ شپ منصوبے کے طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اپنی 10ویں سالگرہ منا رہی ہے۔نگران وزیراعظم کاکڑ نے پاکستان میں نئے اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں سی پیک کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔پاکستان کی مضبوط اقتصادی ترقی کے لیے اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے سی پیک کو ترقی، جدت، ذریعہ معاش، سبز معیشت، آزادانہ اور جامعیت کی راہداری کی چینی تجویز کی توثیق کی۔وزیراعظم نے بنی نوع انسان کو درپیش پیچیدہ بین الاقوامی چیلنجوں سے نمٹنے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف اور 2030 کے ایجنڈے کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے متفقہ عالمی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے نقل و حمل، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کرکے ترقی پذیر دنیا میں بنیادی ڈھانچے کے خلاء کو دور کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept