< > فلسطینیوں کی حمایت؛ مراکشی ٹیم کے کئی فٹبالرز مغربی میڈیا کے نشانے پر
فیفا ورلڈکپ میں تاریخ رقم کرنے والی مراکشی ٹیم کے کئی نامور کھلاڑیوں کو غزہ کے مظلوم فلسطینوں کی حمایت کرنے پر مغربی میڈیا نے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔اٹلس لائنز کے کھلاڑی اور بائرن میونخ کے ڈیفنڈر نوسیر مزراوی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے نئی اسرائیلی جنگ کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کے لیے “فتح” کی خواہش کی۔مراکش کے قومی کھلاڑی نے ایک مختصر کلپ شیئر کیا جس میں لہراتے ہوئے فلسطینی پرچم کی تصویر کے ساتھ دعا کی آواز کے ساتھ کہا گیا کہ “خدا فلسطین میں ہمارے مظلوم بھائیوں کی مدد کرے تاکہ وہ فتح حاصل کریں، خدا شہید ہونے والوں پر رحم کرے اور انکے زخمیوں کو شفا دے۔فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ سے باضابطہ طور پر وضاحت طلب کرلی ہے جبکہ جرمن میڈیا نے لکھا کہ دہشت گردی کی وکالت؟ ناقابل برداشت!” اگر مزراوی دوری اختیار نہیں کرتے تو لیگ میں نہیں کھیل سکتے۔دوسری جانب دائیں بازو کی تنظیم کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے اراکین نے فٹبالر کو ٹیم اور ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔