محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

گجرات (بیورورپورٹ)محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تقریب میں سپیشل بچوں کو بطور مہمان خصوصی قرار دیا، ڈی او اسپیشل ایجوکیشن اسد اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن مصباح رانی، سماجی کارکن ساجد راٹھور سمیت طلبا و طالبات کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی، تقریب میں طلباء و طالبات نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا نعت، تقاریر، نغمے اور مختلف خاکے پیش کئے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ15 اکتوبر کا دن انتہائی اہم ہے، پوری دنیا میں 15 اکتوبر کو بطور سفید چھڑی کے دن کے منایا جاتاہے،دن کے منانے کا مقصد یہ باور کروانا ہے کہ اسپیشل بچے کسی صورت عام افراد سے صلاحیت میں کم نہیں ہیں، سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کی آنکھیں ہیں، ہم سب جہاں بھی سفید چھڑی کے ساتھ کسی فرد کو دیکھیں آگے بڑھ کر ان کی مدد کریں، انہوں نے کہا کہ اسپیشل بچوں کے ساتھ شفقت کے ساتھ پیش آنا چاہیے، تھوڑی سے محنت سے اسپیشل افراد کو معاشرے کا باعزت شہری، اور باعزت روزگار کمانے کے قابل بنایا جاسکتا ہے، اسپیشل افراد ہر دنیا کے ہر شعبہ میں ہر سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں، سرکاری اداروں میں اسپیشل افراد کے لیے مخصوص کوٹہ پر بھرتی یقینی بنائی جارہی ہے،تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بصارت سے محروم طلباء و طالبات میں سفید چھڑیاں تقیسم کیں، تقریب سے ڈی او اسپیشل ایجوکیشن اسد اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح رانی،سماجی کارکن ساجد راٹھور نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept