ملالہ بھی غزہ اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے خوفزدہ، پرزور مذمت

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں الاھلی ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں ملالہ نے کہا کہ میں غزہ میں الاھلی ہسپتال پر بمباری دیکھ کر خوفزدہ ہوں اور اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ملالہ نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کی اجازت دے اور جنگ بندی کی جائے۔اس موقع پر ملالہ نے فلسطینیوں کےلیے 3 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ سے متاثرہ فلسطینی لوگوں کی مدد کرنے والے تین فلاحی اداروں کو 3 لاکھ ڈالر بھی فراہم کر رہی ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept