ڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اونچی چھلانگ، پھر مہنگا ہوگیا

کراچی(بیورورپورٹ) ڈالر نے کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر اونچی چھلانگ لگائی اور اچانک سے روپے کے مقابلے میں  مہنگا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کے آغاز میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 03 پیسے کمی سے 277 روپے پر آئی  تاہم  بعد میں اضافے کا رجحان شروع ہوا اور ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قیمت بتدریج بڑھتے ہوئے 2 روپے 47 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 50 پیسے پر آ گئی۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی بدھ کے روز ڈالر یک دم 3 روپے کے اضافے کے ساتھ 280ر وپے کی سطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا جب 79 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 49461 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا،تاہم بعد میں تیزی کا رجحان شروع ہوا اور پی ایس ایکس میں 152 پوائنٹس کی تیزی آئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 49683 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept