ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا میونسپل کارپوریشن گجرات شکایات سیل کا دورہ

گجرات (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میونسپل کارپوریشن گجرات شکایات سیل کا دورہ کیا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے افسران و عملہ کی حاضری چیک کی اور شکایات رجسٹر کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہریوں کی شکایات پر فوری عملدرآمد کیا جائے، شہریوں کی شکایات کے ازالے کے بعد شہریوں سے فیڈ بیک لیا جائے، شکایات سیل کو پوری استعداد کے ساتھ فنکشنل کیا جائے، افسران و عملہ دفتری اوقات میں اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنائی جائے، غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہر کی صفائی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور نکاسی آب کے حوالے سے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں، مرکزی شاہراہوں، میڈیز، گرین بیلٹس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، روزانہ کی بنیاد پر سالڈ ویسٹ ڈمپنگ اسٹیشن پر پہچایا جارہا ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept