او آئی سی نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کو منظم ریاستی دہشتگردی قرار دیدیا

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تنطیم تعاون اسلامی (  او آئی سی )  نے اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر  بمباری کی  شدید  مذمت کرتے ہوئے اسے منظم ریاستی دہشتگردی اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔ او آئی سی  کی جانب سے  جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کی دعوت پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی گئی اور اسے  منظم ریاستی  دہشتگردی اور  جنگی جرم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ جنگی جرائم میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیے۔اعلامیہ میں فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی حمایت، حق خود ارادیت اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے عزم پر زور دیا گیا۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept