لاپتا افراد کیس؛ سندھ ہائی کورٹ کا پولیس کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان

کراچی(بیورورپورٹ)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پولیس کی کارگردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں لاپتا شخص کے اہل خانہ نے کہا کہ کامران 2016ء  سے لاپتا ہے مگر اس کا تاحال کوئی پتا نہیں چل سکا۔ ہمارے پیارے کہاں ہے کس حال میں ہیں، کچھ تو بتایا جائے۔ ایک اور لاپتا شخص کے اہل خانہ نے بتایا کہ میرا بیٹا مشتاق 2015ء  سے لاپتا ہے۔عدالت نے پولیس کی کارگردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیے کہ  ہمیں اب  لاپتا افراد سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ چاہیے۔ ہمیں رپورٹ دی جائے کہ آپ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کیا کام کیا ہے۔جسٹس امجد سہتو نے ریمارکس دیتے ہوئے استفسار کیا کہ کہ 20, 20 جے آئی ٹیز کے سیشنز ہوتے ہیں تو کوئی شخص بازیاب بھی ہوتا ہے یا نہیں؟۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں۔جسٹس امجد سہتونے کہا کہ ایسے ہی لوگوں کا وقت خراب نہ کریں، لوگ کرایہ خرچ کرکے عدالت پہنچتے ہیں۔ آئندہ سماعت پر رپورٹ دی جائے کہ پولیس نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے گیے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت  پر پولیس حکام سے لاپتا افراد سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept