مردوں سے زیادہ خواتین کینسر کا شکار کیوں؟ محققین جواب دینے سے قاصر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا جب انہوں نے پایا کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں پھیپڑوں کے کینسر کی زیادہ شکار ہورہی ہیں اگرچہ انہوں نے کبھی سگریٹ پی ہی نہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدان اس بات کا جواب دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ کیوں زیادہ نوجوان اور درمیانی عمر کی خواتین مردوں کے مقابلے میں پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار ہو رہی ہیں جو کہ چھاتی اور رحم کے کینسر سے زیادہ خواتین کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔ریڈی ایشن آنکولوجسٹ ڈاکٹر اینڈریا میککی کے مطابق اکثر خواتین کی موت کا ذمہ دار چھاتی کا کینسر نہیں بلکہ پھیپھڑوں کا کینسر ہے۔ اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کینسر امریکہ میں روزانہ تقریباً 164 خواتین کو ہلاک کرتا ہے۔یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے نوٹ کیا کہ جیسا کہ تمباکو نوشی کو پھیپھڑوں کے کینسر کی بنیادی وجہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، پچھلی دو دہائیوں میں سگریٹ استعمال کرنے والی خواتین کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ تاہم کینسر میں مبتلا خواتین کی تعداد بڑھ رہی ہے، خاص طور پر ان میں جنہوں نے کبھی سگریٹ نوشی بھی نہیں کی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept