نوازشریف کا وطن واپسی پر اسلام آباد کے بجائے لاہور پہنچنے کا امکان
اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ سے 24 اکتوبر تک ضمانت ملنے کے بعد قائد ن لیگ نوازشریف کا اسلام آباد کے بجائے براہ راست لاہور جانے کا امکان ہے۔نوازشریف کے ڈائریکٹ لاہور جانے کے باعث دبئی سے 21اکتوبر کو اسلام آباد آنے والی فلائٹ میں بھی تاخیر کاامکان ہے۔ پرواز 21 اکتوبر کو صبح 8بجے کے بجائے دبئی سے اب کچھ تاخیر سے روانہ ہوگی۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔