8 ارب کے ٹیکس واجبات، یوٹیلٹی اسٹورز کے بینک اکاؤنٹس منجمد

 اسلام آباد(بیورورپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آٹھ ارب19 کروڑ روپے سے زائد کے ٹیکس واجبات کی ریکوری کیلیے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے پاکستان میں تمام بینک اکاؤنٹس، او ڈی اکاؤنٹس، ایسکرو اکاؤنٹس منجمد کردیے۔یوٹیلٹی اسٹورز کے اکاؤنٹس میں موجود رقم  ایف بی آر کے ماتحت اداروں میں جمع کروانے کی ہدایات جار ی کر دی گئی، یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ نے فیلڈ فارمشنز کو بینکوں میں رقوم جمع کروانے سے روک دیا ہے۔اس بارے میں ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کا بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 2دن قبل یوٹیلٹی اسٹورز کے بینک اکاونٹس منجمد کیے، البتہ دوسرے معاملات پر اپ ڈیٹ نہیں جبکہ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن محمد علی عامر سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن مجموعی طور پر آٹھ ارب19 کروڑ 89لاکھ دس ہزار711 روپے کا ٹیکس ڈیفالٹر ہے ان ٹیکس واجبات کی وصولی کیلیے ایف بی آر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن 48(1)(b) کے تحت ریکوری کے نوٹس بھی جاری کرچکا ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept