آئی جی پنجاب کی طرف سے ڈسکہ فائرنگ کیس کے ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس و دیگر اداروں کی ٹیموں کی حوصلہ افزائی
لاہور( بیورورپورٹ)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے ڈسکہ فائرنگ کیس کے ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس و دیگر اداروں کی ٹیموں کی حوصلہ افزائی، تعریفی لیٹر، اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز الپا، ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال، ڈی پی او قصور طارق عزیز اور ڈی پی او پاکپتن کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت سمیت پنجاب پولیس اور دیگر اداروں کے افسران و اہلکاران کو تعریفی لیٹرز دیئے گئے۔پنجاب پولیس ، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے شاندار کوآرڈینیشن اور ٹیم ورک سے ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کرنے پر قومی سکیورٹی اداروں کے مشکور ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور