اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا اسلام آباد میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ
اسلام آباد (بیورورپورٹ)اسپیکر کی فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات۔اسپیکر کا مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ۔اسپیکر کی اسرائیل کے جانب سے فلسطین میں بیہیمانہ جارحیت کی شدید مذمت۔ اسرائیل کی غیر قانونی اور غیر انسانی جارحیت کسی طور قابل قبول نہیں ہے.اسپیکر کا اسرائیل بمباری سے معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی عوام کی ہمت حوصلے اور جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں. عالمی برادری اور یو این فوری جنگ بندی کے لیے موثر اقدامات کرے.شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ہم بھی فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں.پاکستان فلسطین عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا حل چاہتا ہے.فلسطینی سفیر نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔فلسطینی سفیر نے اسپیکر کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے جذبات اور احساسات کے اظہار کو سراہا۔ اسپیکر نے فلسطینی سفارتخانے میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے.