ایف بی آر ملازمین کی تنخواہوں میں فرق دور اور اضافہ کرنے کی سمری مسترد

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کو دور کرنے کیلیے ایک بار کیلیے dispensations کی مد میں تنخواہوں میں اضافے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔وزارت خزانہ نے اس حوالے سے ایف بی آر کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ایف بی آر کو لکھے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف بی آر کے ملازمین پر کیونکہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا ہی اطلاق نہیں ہوتا تو اس لیے انھیں ایک بار کیلیے ڈسپینسیشن بھی نہیں مل سکتا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept